مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبد الملک الحوثی نے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن کے صوبہ الحدیدہ پر قبضہ اور یمن کے محاصرے کو سخت کرنے کا ناپاک منصوبہ بنا رہا ہے۔ انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ یمنی عوام کی دولت اور ثروت پر امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قبضہ کرنا چاہتے ہیں لہذ یمنی عوام اور فوج کو چاہیے کہ ملک و قوم کو بچانے کے لئے اس شیطانی مثلث کا بھر پور مقابلہ کریں اور ان کے شوم منصوبوں کو ناکام بنادیں۔
عبدالملک الحوثی نے کہا کہ ہم کسی طاغوتی طاقت کو اپنے اوپر مسلط ہونے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہم سعودی عرب اور امارات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ دشمن نے مغربی ساحل کے محاذ پربڑی تعداد میں اپنی فوجیں جمع کی ہیں اور وہ الحدیدہ صوبہ پر قبضہ کرنے کا ناپاک منصوبہ بنا رہا ہے لیکن یمنی عوام دشمن کے اس ناپاک منصوبے کو ناکام بنادیں گے۔ الحوثی نے کہا کہ امن اور صلح کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ملک اور قوم کا دفاع بھی جاری رکھیں گے ۔
آپ کا تبصرہ